چلاس کے تھک نالے میں کلاؤڈ برسٹ اور آنے والے سیلاب کو مقامی لوگوں نے انہونی اور انتہائی عجیب قراردیا 

چلاس کے تھک نالے میں کلاؤڈ برسٹ اور آنے والے سیلاب کو مقامی لوگوں نے انہونی ...
چلاس کے تھک نالے میں کلاؤڈ برسٹ اور آنے والے سیلاب کو مقامی لوگوں نے انہونی اور انتہائی عجیب قراردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چلاس(ڈیلی پاکستان آن لائن)چلاس کے تھک نالے میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور تباہی کا بغور مشاہدہ کرنے والے علاقائی متاثرین نے اسے انہونی اور انتہائی عجیب قراردیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکی وائرل ویڈیو میں رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے علاقائی شخص نے اپنے کزن کی رودادبیان کرتے ہوئے کہاکہ میرا کزن میری خبرگری کیلئے آیا تھا،وہ پہاڑی کے اس طرف رہتے ہیں،میرے کزن کاکہناتھا کہ آسمان سے بجلی کا ایک بہت بڑا شعلہ آیا،اس کا پچھلا سرا آسمان میں تھا جبکہ اگلا سراخشک پہاڑی میں لگا،بجلی کا شعلہ پہاڑی پر لگنے کے بعد نیچے سے چاروں اطراف سے ایک پورادریا نکل آیاجو دیکھتے ہی دیکھتے سیلاب بن گیا۔24گھنٹے گزرنے کے بعد سیلاب تو ختم ہو گیا لیکن پہاڑوں سے اب بھی پانی نکل رہا ہے۔

میں نے اپنے کزن کو کہا کہ میں بہت حیران ہوں آپ بڑا عجیب سا کہہ رہے ہیں،کبھی ایساسنا بھی نہیں اور دیکھا بھی نہیں۔

لوگوں کاکہناتھاکہ ہمارے باپ داداکے زمانے سے یہاں سیلاب بھی آتے ہیں،طوفان بھی آتے ہیں،بارشیں بھی ہوتی ہیں،لیکن زندگی میں پہلی مرتبہ اس بار جو سیلاب اور سیلابی ریلے آئے ہیں وہ بالکل عجیب قسم کے تھے۔

یادرہے کہ یہ ویڈیو 2سے 3ہفتے پرانی ہے ،چلاس میں کلاؤڈبرسٹ  کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔