کراچی میں خاتون کے سامنے نازیبا حرکات، گرفتار نوجوان کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

کراچی میں خاتون کے سامنے نازیبا حرکات، گرفتار نوجوان کا ویڈیو بیان سامنے ...
کراچی میں خاتون کے سامنے نازیبا حرکات، گرفتار نوجوان کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی  (ویب ڈیسک) یوسف گوٹھ میں خاتون کے سامنے نازیبا حرکات کرنیوالے گرفتار  نوجوان کا بیان سامنے آگیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی میں یوسف گوٹھ کے مقام پر خاتون سے ہراسانی کے واقعے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد ویڈیو کی مدد سے خاتون کے سامنے غیراخلاقی حرکات کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اب پولیس حراست میں سوشل میڈیا پر نوجوان کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں اس نے نازیبا حرکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’ دوستوں نے شیطانی کی تھی اور میری قمیض چھین لی  تھی اور وہ قمیض پھٹ گئی تھی‘۔

ملزم نے مزید بتایا کہ’ ویڈیو میرے دوست شعیب نے بنائی تھی، مجھ سے غلطی ہوئی ہے، میں اپنی ساری ماؤں بہنوں سے ا س غلطی کی معذرت چاہتا ہوں اور آئندہ کے بعد ایسی کوئی حرکت نہیں ہوگی ‘۔