جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے ہدف دے دیا

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے ہدف دے دیا
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے ہدف دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پارل(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ نےپہلے ون ڈے میں  پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دیا ہے۔3 ون ڈے میچز کی سیریز  کا پہلا میچ  جنوبی افریقہ کے شہر پارل میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے لیے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم ،محمد رضوان ، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد شامل ہیں۔یاد رہےکہ پاکستان اور  جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔

مزید :

کھیل -