پاک بحریہ کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ (MAVI BALINA) 2024 میں شرکت 

پاک بحریہ کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ (MAVI BALINA) 2024 میں شرکت 
پاک بحریہ کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ (MAVI BALINA) 2024 میں شرکت 
سورس: فوٹو: آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ نے ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ (MAVI BALINA) 2024 میں شرکت  کی۔مشق ماوی بالینہ ترکیہ کی زیر قیادت ملٹی نیشنل اینٹی سب میرین وارفیئر (Anti Submarine Warfare) مشق ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 30 سے زیادہ بحری جہازوں، آبدوزوں، ہوائی جہازوں، ہیلی کاپٹرز اور UAVs نے مشق میں حصہ لیا۔مشق مشرقی بحیرہ روم میں منعقد کی گئی، جس کا مقصد سب میرین آپریشنز اور اینٹی سب میرین وارفیئر طریقہ کار میں مہارت حاصل کرنا تھا۔

ترکیہ کی افواج کے علاوہ نیٹو، امریکہ، پاکستان، یونان اور آذربائجان کی بحری افواج اور اسپیشل آپریشن فورسز نے شرکت کی۔پاکستان کی نمائندگی 29ویں اینٹی سب میرین  Marinized اے ٹی آر اسکواڈرن نے کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی مشق ماوی بالینہ میں باقاعدگی سے شرکت ترکیہ اور پاکستان کے بحری افواج کے مابین مضبوط تعلقات کے عزم کا مظہر ہے۔ایسی مشترکہ مشقیں خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں