روس کو بڑا جھٹکا، نیوکلیئر پروٹیکشن فوج کے سربراہ الیکٹرک سکوٹر کے دھماکے میں ہلاک

روس کو بڑا جھٹکا، نیوکلیئر پروٹیکشن فوج کے سربراہ الیکٹرک سکوٹر کے دھماکے ...
روس کو بڑا جھٹکا، نیوکلیئر پروٹیکشن فوج کے سربراہ الیکٹرک سکوٹر کے دھماکے میں ہلاک
سورس: Creative Commons: FMT

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کے نیوکلیئر، کیمیکل اور بائیولوجیکل پروٹیکشن کی فوج کے سربراہ ایگور کیریلوف دارالحکومت ماسکو میں ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔  مغرب نے ان پر یوکرین کے میدان جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی نگرانی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔روس میں انہیں ایک ایسے ’ محنتی وطن پرست کے طور پر دیکھا جاتا تھا جو سچائی کے لیے لڑ رہا تھا اور مغربی جرائم کو بے نقاب‘ کر رہا تھا۔

بی بی سی کے مطابق یوکرین کی ایس بی یو سیکیورٹی سروس کے ذرائع نے کہا کہ وہ دھماکے کے پیچھے تھے ۔ انہوں نے اسے ایک "جنگی مجرم" کے خلاف ایک خصوصی آپریشن اور ایک جائز ہدف قرار دیا۔

روسی حکام کے مطابق کیریلوف اور ان کے ایک معاون کو ایک الیکٹرک سکوٹر میں رکھے گئے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے ہلاک کیا گیا ہے۔ یہ سکوٹر اس وقت پھٹا جب  وہ ماسکو کے جنوبی مشرقی علاقے ریزانسکی پراسپیکٹ پر واقع اپنی رہائشی عمارت سے باہر نکل رہے تھے ۔کیریلوف نے روسی دفاعی وزارت کے زیر انتظام کئی جارحانہ پریس بریفنگز میں حصہ لیا، جس کی وجہ سے برطانوی دفتر خارجہ نے انہیں "کریملن کی جھوٹی اطلاعات کا ایک اہم ترجمان" قرار دیا تھا۔

کیریلوف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یوکرین کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے روس کے دوسرے اہم ترین عہدے دار ہیں۔ اس سے قبل 11 دسمبر کو روس کے اہم میزائل سائنسدان میخائل شاتسکی  کو ماسکو کے ایک پارک میں قتل کر دیا گیا تھا۔  یہ سائنسدان ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی تھے اور  روسی Kh-59 کروز میزائل کو اپگریڈ کرنے پر کام کر رہے تھے۔