میں مر جاوۤں تو دوسری شادی کر لینا ، ندا یاسر نے اپنے شوہر کو اجازت دےدی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے شوہر کو دوسری شادی کی مشروط اجازت دیتے ہوئے شوہر کو کہا ہے کہ اگر وہ مرجائیں تو وہ دوسری شادی کر سکتے ہیں یا پھر اگر وہ بھارتی امیر شخص مکیش امبانی جتنے امیر بن جائیں تو شادی کرلیں۔یاسر نواز نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر فیملی ولاگ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اہلیہ کے ہمراہ مذاق بھی کیا۔یاسر نواز بار بار اہلیہ کو کہتے سنائی دیتے ہیں کہ وہ پہلے سے زیادہ ہینڈسم بن گئے ہیں، ان کا پیٹ بھی اندر چلا گیا ہے، اب تو ان کا حق بنتا ہے۔
ان کی بات پر ندا یاسر بھی مزاحیہ انداز میں انہیں کہتی ہیں کہ چلو ٹھیک ہے، جب وہ مر جائیں تو وہ دوسری کر سکتے ہیں۔ویڈیو میں ندا یاسر شوہر کی بات پر مزید کہتی ہیں کہ کون کہتا ہے کہ پیٹ اندر چلے جانے سے لڑکی مل جاتی ہے یا شادی ہوجاتی ہے؟ٹی وی میزبان شوہر کو مزید کہتی سنائی دیتی ہیں کہ اگر وہ کروڑ پتی ہوتے تو پھر دوسری بات تھی، اب ایسا نہیں ہوسکتا۔اسی دوران وہ شوہر کو کہتی ہیں کہ اگر وہ کروڑ پتی ہوتے تو پھر شادی کر سکتے تھے، اب نہیں کر سکتے۔ساتھ ہی ندا یاسر شوہر کو مزاحیہ انداز میں مشروط اجازت دیتی ہیں کہ اگر وہ بھارتی امیر ترین شخص مکیش امبانی جتنے امیر بن جائیں تو وہ بھلے تین شادیاں کرلیں۔اہلیہ کی جانب سے دوسری شادی کی مشروط اجازت دیے جانے پر یاسر نواز مسکرا دیے اور انہوں نے وہاں موجود اہل خانہ کو آواز دے کر کہا کہ سن لیں، انہیں اہلیہ نے دوسری شادی کی اجازت دے ی۔دونوں میاں اور بیوی کی جانب سے شادی پر کی گئی گفتگو کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔