راج کمار ہیرانی کی بیوی کی کتاب مارچ میں لانچ کی جائے گی

راج کمار ہیرانی کی بیوی کی کتاب مارچ میں لانچ کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی بیوی منجیت کی کتاب ’’ہاؤ ٹو بی ہیومن لائف لیسنز بائی بڈی ہیرانی‘‘ مارچ میں لانچ کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی بیوی کی کتاب ’’ہاؤ ٹو بی ہیومن لائف لیسنز بائی بڈی ہیرانی‘‘ جو خاندانی کتے بڈی پر مبنی ہے مارچ میں لانچ کی جائے گی۔ اس سلسلے میں منجیت کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کتے جس کا نام بڈی ہے کی گرویدہ ہیں جس کی شرارتوں نے انہیں اس پر کتاب لکھنے کے لئے متوجہ کیا اور کیسے اس نے مجھے زندگی سے متعلق سکھایا ہے جبکہ یہ کتاب اس بات کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ گھر میں ایک کتا کس طرح ایک فرد کے نقطہ نظر کو تبدیل کرسکتا ہے اور کیسے ہر کسی کی زندگی کا راستہ تبدیل کر سکتا ہے۔

مزید :

کلچر -