عمران کو کس جگہ پر پھانسی دی جائے؟ اس سوال پر زینب کی والدہ نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر دل پسیج گیا، جان کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے

عمران کو کس جگہ پر پھانسی دی جائے؟ اس سوال پر زینب کی والدہ نے ایسی بات کہہ دی ...
عمران کو کس جگہ پر پھانسی دی جائے؟ اس سوال پر زینب کی والدہ نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر دل پسیج گیا، جان کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے زینب کے سفاک قاتل عمران علی کو 4 بار سزائے موت کی سزا سنا دی ہے تاہم زینب کی والدہ نے ایسا مطالبہ کر دیا ہے کہ ہر پاکستانی کا دل پسیج گیا ہے۔


انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے کے بعد زینب کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ مطالبہ تو کیا ہی کہ اسے سرعام پھانسی دی جائے لیکن جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ مجرم عمران کو کس جگہ پر پھانسی دی جانی چاہئے تو ان کا جواب جان کر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔


زینب کی والدہ نے کہا کہ مجرم عمران علی کو عین اس جگہ پر پھانسی دی جائے جہاں سے وہ زینب کو اپنے ساتھ لے کر گیا۔ یہ صرف زینب کا قاتل ہی نہیں بلکہ کئی معصوم بچیوں کا قاتل ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اسے سرعام سزا دی جائے تاکہ دوسرے لوگوں کو عبرت حاصل ہو سکے اور جرائم کا خاتمہ ہو۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -