یوکرین کی فضائیہ نے 33 روسی ڈرونز کو مار گرایا
کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرین کی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے روس کی طرف سے رات بھر میں فائر کیے گئے 50 ڈرونز میں سے 33 کو مار گرایا۔
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق یوکرین کی فوج نے اپنے ٹیلی گرام پیج پر کہا کہ دشمن کے حملہ آور ڈرونز نے اودیسہ کے علاقے میں کئی اداروں کو نشانہ بنایا، جبکہ خرکیو، چرکاسی اور کیف کے علاقوں میں گرے ہوئے ڈرونز کے باعث عمارات اور گھروں کو نقصان پہنچا۔ مزید یہ کہ ڈینیوب کے علاقے کی بندرگاہ کے انفراسٹرکچر پر بھی حملہ کیا گیا۔ کیف کے علاقے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک بچہ گرے ہوئے ملبے کے باعث زخمی ہوا ہے۔