ملتان ٹیسٹ ، پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کےنقصان پر 143رنز بنا لیے

ملتان ٹیسٹ ، پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کےنقصان پر 143رنز ...
ملتان ٹیسٹ ، پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کےنقصان پر 143رنز بنا لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل خراب روشنی اور دھند کے باعث جلدی ختم ہوگیا، قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنا لیے۔ملتان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف آغاز میں ہی قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی جب اس کے 46 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم محمد رضوان اور سعود شکیل نے 5 ویں وکٹ پر 97 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو مشکلات سے نکالا، دونوں کھلاڑیوں نے نصف سینچریاں سکور کی۔کپتان شان مسعود 11، ڈیبیو کرنے والے محمد ہریرہ 6، بابر اعظم 8 اور کامران غلام 5 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ٹیسٹ کے پہلے روز دھند کے باعث میچ کا آغاز تاخیر ہوا، قومی ٹیم کی جانب سے محمد ہریرہ ٹیسٹ میچ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں اچھا سکور کر کے آخری اننگز میں ویسٹ انڈیز پر دباؤ ڈالیں گے۔

مزید :

کھیل -