اوکاڑہ اورساہیوال ڈویژن میں کتنےطلباء کوسکالر شپ دیئے جائیں گے۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے

 اوکاڑہ اورساہیوال ڈویژن میں کتنےطلباء کوسکالر شپ دیئے جائیں گے۔۔؟ اہم ...
 اوکاڑہ اورساہیوال ڈویژن میں کتنےطلباء کوسکالر شپ دیئے جائیں گے۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) علم و یقین کے قافلے کا اوکاڑہ میں پڑاؤ۔ یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ہونہار سکالر شپ کی آٹھویں تقریب منعقد کی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے اوکاڑہ ڈویژن میں ”سی ایم ہونہار سکالرشپ“لانچ کر دی۔ وزیر اعلیٰ نے طلباء کو چیک دے کراوکاڑہ میں ہونہار سکالر شپ سکیم کا آغاز کر دیا۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے طلباء کیلئے نئے لیپ ٹاپ کی رونمائی کی۔ طلباء نے لیپ ٹاپ سکیم کے تحت کور آئی سیون،13جنریشن دیکھ کر پرجوش نعرے لگائے۔وزیر اعلیٰ  کی یونیورسٹی آف اوکاڑہ آمد پر طلباء کا جوش وخروش دیدنی تھا۔ طلباء نے نشستوں پر کھڑے ہوکر استقبال کیااور موبائل کی ٹارچ روشن کیں۔وزیر اعلیٰ نے تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبولﷺ کی سعادت حاصل کرنے والے طلباء کا نشست سے اٹھ کر استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ نے طالبات کے درمیان، بچیوں سے بات چیت کی اور سپیشل بچیوں کو اپنے پاس نشست دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز  کی ہدایت پر ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں گارڈ آف آنرپیش کیا۔پولیس کے چاق وچوبند دستے نے طلباء کو جنرل سلامی پیش کی۔پاکپتن کے محمد فیصل اور نمرہ عزیز نے ہونہار سکالرشپ کے سفر کی داستان سنائی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے نشستوں پر جاکر ساہیوال کی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ کو طلباء نے محمد نواز شریف اور کلثوم نوازکا پورٹریٹ پیش کیا۔طالبہ اور ننھے بچوں نے وزیر اعلیٰ  کو تصاویر پیش کیں۔

تقریب کے اختتامی لمحات میں طلباء وزیر اعلی مریم نواز کے گرد جمع ہوگئے۔طالبات نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں بنائیں ساہیوال ڈویژن کے 1438طلباء کو 7کروڑ29 لاکھ سے زائد ہونہار سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ساہیوال یونیورسٹی کے294 طلباء کے لیے 1 کروڑ 25لاکھ سے زائد کے سکالر شپ اوریونیورسٹی آف اوکاڑہ کے110طلباء کو 42لاکھ 31ہزار کے سکالر شپ دیئے جائیں گے۔یونیورسٹی آف ویٹرنری اینیمل سائنسز کے 486 طلباء کے لیے 4 کروڑ 16لاکھ سے زائد کے سکالر شپ اورساہیوال ڈویژن سرکاری کالجز میں 487طلباء کو  1 کروڑ16 لاکھ سے زائد سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ساہیوال میڈیکل کالج کے 61 طلباء کو 29 لاکھ 29 ہزار روپے سکالرشپ ملیں گے۔