جاپان میں ڈانس کرنے والوں کو جیل جانا پڑ سکتا ہے

جاپان میں ڈانس کرنے والوں کو جیل جانا پڑ سکتا ہے
جاپان میں ڈانس کرنے والوں کو جیل جانا پڑ سکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے اور اس کے قوانین اور کلچر بڑی حد تک مغربی ممالک سے مماثلت اختیار کرتے جارہے ہیں ۔لیکن اب بھی جاپان میں رات گئے ڈانس کرنے والوں کو جیل جانا پڑ سکتا ہے ۔جاپانی پولیس نے نصف صدی پرانے قانون پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے جس کے مطابق تجارتی اور کاروباری جگہوں پر ڈانس کرنا ممنوع ہے ۔اگر کوئی ادارہ ڈانس کی تقریب کا انعقاد کرنا چاہتا ہے تو اسے اس کے لئے خصوصی لائسنس لینا پڑتا ہے لیکن اس کے باوجود رات 1بجے کے بعد ڈانس کی اجازت نہیں ہے۔حکومت یہ لائسنس صرف اسی صورت میں جاری کرتی ہے جب یہ یقینی ہو کہ لائسنس لینے والا ڈانس کے لئے کم از کم 66مربع کی جگہ مخصوص کرے گا اور ایک بجے ڈانس بند کر دیا جائیگا۔ یہ قانون دوسری جنگ عظیم کے بعد مجرا خانوں میں جسم فروشی روکنے کے لئے بنایا گیا تھا لیکن کئی دہائیوں سے اس پر عمل نہیں ہو رہا تھا ۔حال ہی میں اس قانون کا استعمال بحال ہونے پر بڑے بڑے کاروباری اور تفریحی مراکز میں نوٹس لکھ کر لگا دئیے گئے ہیں جس میں لکھا ہے کہ یہاں ڈانس منع ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -