دبئی میں دنیا کی سب سے ماحول دوست سرسبز شاہراہ کی تعمیر

دبئی میں دنیا کی سب سے ماحول دوست سرسبز شاہراہ کی تعمیر
دبئی میں دنیا کی سب سے ماحول دوست سرسبز شاہراہ کی تعمیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کا گھر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہاں بہت کچھ منفرد ہے۔
مگر اب دبئی کے لئے ایک ایسا تعمیراتی منصوبہ سامنے آیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔دبئی کی ایک کمپنی یو آر بی کی جانب سے دنیا کی سب سے ماحول دوست شاہراہ کا ڈیزائن سامنے آیا ہے۔اس کمپنی نے 64 کلو میٹر طویل شاہراہ کے ڈیزائن جاری کئے ہیں۔یہ شاہراہ ماحول دوست ٹیکنالوجیز سے لیس کی جائے گی جیسے سولر پاور پر چلنے والی خودکار ٹرامز، سمارٹ ٹریفک منیجمنٹ اور دیگر۔کمپنی کے مطابق دبئی بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور 2040 تک اس کی آبادی میں دوگنا اضافے کا امکان ہے، جسے دیکھتے ہوئے موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز پر قابو پانے کے لئے تخلیقی سوچ کی ضرورت ہے۔کمپنی نے کہا کہ خودکار سولر پاور ٹرام اس مجوزہ منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے جبکہ ٹرام لائن کے اوپر سرسبز حصوں، پارکس اور اوور پاسز کا ایک نیٹ ورک موجود ہوگا تاکہ پیدل چلنے والوں کے لئے مختلف علاقوں تک رسائی آسان ہو جائے۔

مزید :

عرب دنیا -