”ہم چوروں کو نہیں روک سکتے“،کشمور پولیس نے شہریوں کو حفاظت کیلئے تالے بھجوا دیئے

”ہم چوروں کو نہیں روک سکتے“،کشمور پولیس نے شہریوں کو حفاظت کیلئے تالے بھجوا ...
”ہم چوروں کو نہیں روک سکتے“،کشمور پولیس نے شہریوں کو حفاظت کیلئے تالے بھجوا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کشمور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چوری کی بڑھتی وارداتوں پر پولیس نے انوکھا اقدام اٹھاتے ہوئے شہریوں کو گھروں کو لگانے کیلئے تالے بھجوا دیئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کشمور میں پولیس نے انوکھا اقدام اٹھایا ہے اور شہریوں کو کہا ہے کہ ہم چوروں کو نہیں روک سکتے اس لئے ان کو تالے بھجوا دیئے گئے۔ڈی ایس پی کشمور کے مطابق خود اپنی حفاظت کیلئے گھروں کے تالے بھجوائے گئے ہیں جبکہ شہریوں نے پولیس کے اس انوکھے اقدام پر پشانی اور حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت خود ہی کرنی ہے تو پھر تھانے بند کردینے چاہیے۔

پولیس کی عیاشی کی انتہا، یونیفارم خوبصورت بنانے کے لئے 3 کروڑ روپے خرچ کردئیے

مزید :

کشمور -