مہمندایجنسی میں دہشت گردوں کی پولیوٹیم پرفائرنگ ،2پولیوورکرزجاں بحق
مہمند ایجنسی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیو ورکرز جاں بحق ہوگئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیوورکرز جان کی بازی ہار گئے ،جن کی شناخت صادق شاہ اورصلاح الدین کے ناموں سے ہوئی۔رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیو ٹیم کے 3ورکرزکواغوا بھی کرلیا ہے۔