پے پال سروس پاکستان نہیں آ رہی

پے پال سروس پاکستان نہیں آ رہی
پے پال سروس پاکستان نہیں آ رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی آن لائن ادائیگیوں کیلئے معروف امریکی کمپنی پے پال پاکستانی حکومت کی کوششوں اور دعوت کے باوجود پاکستان نہیں آ رہی ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے سیکرٹری معروف افضل نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بتایا کہ پے پال نے پاکستان میں مسائل کے باعث اپنی سروس متعارف کرانے سے انکار نہیں کیا بلکہ ان کا سسٹم پاکستان میں سروس متعارف کرانے کیلئے ابھی تیار نہیں ہے۔
کمیٹی کا اجلاس وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کیلئے ہوا جس کا مقصد ملک کے دوراز دراز علاقوں میں ٹیلی کمیونی کیشن اور براڈ بینڈ سروس فراہم کرنا ہے۔ اگرچہ پے پال کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں تھا مگر کمیٹی کے چند ممبران نے وزارت آئی ٹی پر زور دیا کہ وہ ملک میں پے پال سروسز فراہم کریں۔
سیکرٹری آئی ٹی معروف افضل پے پال کے پاکستان میں سروسز فراہم نہ کرنے سے متعلق بریفنگ دینے میں مصروف تھے تو سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ نے کہا کہ جب تک ملک میں کمپنی کے تحفظ کیلئے قوانین نہیں بنائے جائیں گے تب تک وہ اپنی سروسز فراہم نہیں کریں گے۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ منی لانڈرنگ کا ایک مقدمہ پے پال کیلئے بہت سی مشکلات پیدا کر سکتا ہے اس لئے کمپنی کو حکومت کی حمایت اور ایسے قوانین چاہئیں جو اس کا تحفظ کر سکیں۔