"پنجاب حکومت کا جواز ختم، وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے" اسد عمر کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مطالبہ

"پنجاب حکومت کا جواز ختم، وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے" اسد عمر کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سپریم کورٹ کی جانب سے آرئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد وفاقی حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے اسد عمر  نے پاکستانی عوام کو مبارک دی اور کہا کہ  لوٹے فارغ جب کہ  پنجاب حکومت کا جواز ختم ہوگیا ہے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ  وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے. بیرونی مداخلت اور لوٹوں پر بنی حکومت کا ایک دن بھی اور چلنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے صدارتی ریفرنس کا فیصلہ سنادیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بنیادہیں اور  پالیسی سے انحراف کرنا کینسر ہے۔ منحرف ارکان کا ووٹ کاسٹ اور شمار نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے منحرف ارکان کی نا اہلی کی مدت کے تعین کے حوالے سے سوال کو واپس صدرِ مملکت کو بھجوادیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ نا اہلی کی مدت کا تعین کرنے کیلئے بہترین فورم پارلیمان ہے اور اس حوالے سے قانون سازی کیلئے درست وقت یہی ہے۔

مزید :

قومی -