دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے بچوں سمیت پانچ افرادجاں بحق
مٹیاری (مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی علاقے میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاﺅں لیموں ماچھی میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے دوبچوں اور خواتین سمیت پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اُتاردیا جبکہ ایک شخص زخمی ہے جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ دونوں گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرارہوگئے ، مرنیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ پولیس ذرائع کاکہناتھاکہ فائرنگ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے ۔