قرآن وسنت پر عمل کرنے سے کامیابی ملتی ہے،امانت شاہ

قرآن وسنت پر عمل کرنے سے کامیابی ملتی ہے،امانت شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام مردان کے جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے مولانا امانت شاہ حقانی نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کی تعلیمات  پر عمل کرنے سے ہم دونوں جہانوں میں سرخرو ہوسکتے ہیں قرآن کریم ہمارے لیے راہ نجات ہے اور ہمارے بچے قرآنی تعلیمات حاصل کرکے ہمارے لیے آخرت میں بخشش کا ذریعہ بن سکتے ہیں انہوں ان خیالات کا اظہار جامعہ مسجد دریوال بہرام خان کلے میں دستار بندی  اور ختم قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاری نیاز علی حقانی، مولانا عمران، قاری منظور احمد اور قاری محمد کامران بھی موجود تھے،مولانا امانت شاہ حقانی نے کہا کہ مسلمانوں کا قرآن کریم پر عمل کرنے سے دین و دنیا میں کامیابی مل سکتی ہے انہوں نے بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنا وقت فیس بک اور دیگر فضول سرگرمیوں میں صرف نہ کریں اور تمام تر توجہ قرآنی تعلیمات پر مرکوز کریں تاکہ دین و دنیا دونوں میں آپ کو کامیابی نصیب ہوجائے۔