جماعت اہلسنت کے زیراہتمام عزت رسولؐ و بتول کانفرنس
لاہور(پ ر) رسول اکرمؐ کی آل و اصحاب کی عزت وناموس کے تحفظ کا عزم تازہ کرنے کے لیے،کفار مشرکین کی نا پاک جسارتوں کو مسترد کرنے اور فلسطین غزہ و لبنان مظلوم مسلمانوں اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیرِ اہتمام 13ویں سالانہ عزت رسول وبتول کانفرنس 19 اکتوبر کو بعد مغرب کاظمیاں شریف کالا شاہ کاکو میں ہو گی۔اندرون ملک اور بیرون ملک سے علماء کرام ومشائخ عظام مفتیان کرام اور دینی مدارس کے سربراہان شرکت کریں گے عالمی مبلغ پیر سید عرفان مشہدی ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت کا خصوصی خطاب ہوگا میڈیا سیکرٹری سید احسان گیلانی کے مطابق کانفرنس کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں