نوشہرہ میں ریل کی ٹکرسے 40 سے زائد بھیڑیں ہلاک
نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوشہرہ میں حکیم آباد کےمقام پر ریل گاڑی کی ٹکرسے 40 سے زائد بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق حادثے کے وقت ریل گاڑی پشاور سے کراچی جارہی تھی کہ اسی دوران بھیڑوں کاریوڑحکیم آباد کے مقام پر ریلوے ٹریک عبور کررہا تھا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق ہلاک شدہ بھڑیوں کو تاحال ٹی ایم اے کی جانب سے ٹھکانے نہیں لگایا گیا۔