الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی ایم این اے سردار ذوالفقار علی دلہہ کیخلاف کارروائی کی سفارش

الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی ایم این اے سردار ذوالفقار علی دلہہ کیخلاف کارروائی ...
الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی ایم این اے سردار ذوالفقار علی دلہہ کیخلاف کارروائی کی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کو انتظامیہ میں سیاسی مداخلت پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی سردار ذوالفقار علی دلہہ کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈی سی چکوال کا خط سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھجوا دیاہے اور الیکشن کمیشن نے سفارش کی ہے کہ ڈی سی چکوال کے الزامات کی روشنی میں ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کے خلاف قانون کے مطابق تحقیقات کر کے کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی دلہہ کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی پر انتظامیہ میں سیاسی مداخلت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔