چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا توہین عدالت کی زیر التواء درخواستوں پر نوٹس

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا توہین عدالت کی زیر التواء درخواستوں پر نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی زیر التواء درخواستوں پر نوٹس لیتے ہوئے سرکاری وکیل کو زیر التوا درخواستوں پر جاری احکامات پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کردی،چیف جسٹس نے کہا کہ بے شمارتوہین عدالت کی درخواستیں عدالت عالیہ میں زیر التوا ہیں،تمام توہین عدالت کی درخواستوں کا ڈیٹا منگوانے لگا ہوں، میں آفس کو ڈائریکشن دینے لگا ہوں کہ تمام ڈیٹا اکٹھا کیا جائے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس اور چیف سیکرٹری آفس کی ٹیم ہر کیس کو علیحدہ دیکھ کر رپورٹ پیش کریں، لوگ معمولی معمولی ہدایات کے لئے دھکے کھا رہے ہیں۔
چیف جسٹس نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -