ایشیا ءکپ میں سری لنکا کی شکست پر لاستھ ملنگا کا بیان سامنے آگیا

ایشیا ءکپ میں سری لنکا کی شکست پر لاستھ ملنگا کا بیان سامنے آگیا
ایشیا ءکپ میں سری لنکا کی شکست پر لاستھ ملنگا کا بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا ایشیاءکپ 2023 کے فائنل میں اپنی ٹیم کی عبرتناک شکست پر مایوس ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ملنگا نے کہا کہ جو ایک بہت ہی دلچسپ فائنل ہوسکتا تھا اس کا سری لنکن مداحوں کےلیے بہت ہی مایوس کن اختتام رہا۔لاستھ ملنگا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آٹھویں مرتبہ ایشیاء کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کو مبارک ہو۔ بھارتی ٹیم ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے اور انہوں نے اپنی پرفارمنس سے ثابت بھی کرکے دکھایا۔

 سابق فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں سری لنکا مضبوط ٹیم بن کر ابھری تھی، مگر فائنل میں آج یہ مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔

لاستھ ملنگا نے کہا کہ ہم ابھی تک صورت حال پر قابو پانے اور اس کے مطابق کھیلنے میں ناکام ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر ہم مکمل پلاننگ کے ساتھ کھیلیں گے تو ورلڈکپ میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔