خیبرپختونخواحکومت نے 9 سکیل سے کم نوکریوں کیلئے بڑی رعایت دیدی

خیبرپختونخواحکومت نے 9 سکیل سے کم نوکریوں کیلئے بڑی رعایت دیدی
خیبرپختونخواحکومت نے 9 سکیل سے کم نوکریوں کیلئے بڑی رعایت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا حکومت نے 9 سکیل سے کم نوکریوں کیلئے ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایولوشن ایجنسی ( ایٹا) ٹیسٹ ختم کردیا اور بڑی رعایت دیدی
خیبرپختونخوا کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق پولیس، محکمہ مال، جیل، جنگلات، ایکسائز اور ریسکیو کے علاوہ باقی محکموں میں بھرتیاں ایٹا پر نہیں ہوں گی۔ ان 6 محکموں کے علاوہ دیگر تمام محکمے سکیل 9 میں بھرتیاں اپنے طور پر کرنے کے مجاز ہوں گے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ خود مختار اداروں میں بھرتیاں بھی ایٹا کے ذریعے نہیں کی جائیں گی۔