وہ وقت دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہوں گے، وزیراعظم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حضورﷺکی ولادت کےبعد دنیا بھر میں اربوں لوگ اسلام کے نور سے منور ہوئے۔
لاہور میں یوم ولادت النبی ﷺ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریم ﷺکی ذات وہ روشن چراغ ہے جس نے جہالت کے اندھیروں کو مٹایا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کےمسلمان آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہوں گے۔ پاکستان میں کروڑوں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم بھی آزادانہ زندگی بسرکررہےہیں۔
وزیراعظم نے شرکا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے میں گالم گلوچ کے رجحان کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کریں، تقسیم دشمن کا ایجنڈا ہے جسے سب نے ملکر ناکام بنانا ہے۔