کراچی؛معروف شاعر وصحافی اجمل سراج انتقال کر گئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف شاعر وصحافی اجمل سراج انتقال کر گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کےمطابق ہسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ اجمل سراج طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے،آج دوران علاج انتقال کر گئے،معروف شاعر اجمل سراج کی عمر 56سال تھی۔
اہل خانہ کے مطابق اجمل سراج کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر طیبہ مسجد زمان ٹاؤن کورنگی میں ادا کی جائیگی۔