صدر اوباما کو زہریلا خط بھیجنے والا شخص گرفتار

صدر اوباما کو زہریلا خط بھیجنے والا شخص گرفتار
صدر اوباما کو زہریلا خط بھیجنے والا شخص گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام نے صدر اوباما کو خط کے ذریعے زہریلا مواد بھیجنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاوس کو ملنے والے زہریلے مواد سے بھرے خط کو مسی سپی سے پوسٹ کیا گیا تھا۔ حکام نے خط پوسٹ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت پال کیون کے نام سے کی جارہی ہے۔ ایف بی آئی نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاو¿س کو زہریلے مواد سے بھرا ایک خط موصول ہوا تھا، خط میں ”رائی سن“ نامی زہریلا مواد پایا گیا تھا جس سے 36 گھنٹے میں انسان کی موت ہوسکتی ہے۔ اسی طرح کا ایک خط ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سینیٹر ”راجر واکر“ کو بھی بھیجا گیا تھا۔