مریم نواز کے سیکیورٹی سکواڈ کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے نوجوان جاں بحق
نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سیکیورٹی سکواڈ کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
جیونیوز کے مطابق ڈی پی او نارووال کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی کیلئے گاڑیاں کرتار پور جارہی تھیں،ایلیٹ فورس کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، نوجوان کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ نوجوان کے لواحقین کی درخواست پر ایف آئی آر درج کررہے ہیں،ایلیٹ کی گاڑی اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرائی۔ان کا کہناتھا کہ تحقیقات کے بعد ذمے داروں کیخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔