امریکی میگزین نےسیاحتی مقامات کی نئی فہرست جاری کر دی ، ٹاپ 10 میں پاکستان ہے یا نہیں؟ جانیے

امریکی میگزین نےسیاحتی مقامات کی نئی فہرست جاری کر دی ، ٹاپ 10 میں پاکستان ہے ...
 امریکی میگزین نےسیاحتی مقامات کی نئی فہرست جاری کر دی ، ٹاپ 10 میں پاکستان ہے یا نہیں؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(پی پی آئی)موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی امریکی میگزین سی ای او ورلڈ نے اس سال سیاحت کے لیے جن ممالک کی نئی فہرست جاری کی ہے ان کے ٹاپ ٹین میں پاکستان شامل نہیں ۔ میگزین نے 2لاکھ 95ہزار افراد سے حاصل ہونے والی معلومات پر رپورٹ تیار کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں سرفہرست تھائی لینڈ ، یونان دوسرے اورتیسرے نمبر پر انڈونیشیا ہے جبکہ پرتگال چوتھے اور سری لنکا پانچویں نمبر پرہے۔ فہرست میں بھارت نویں،متحدہ عرب امارات 10ویں ، برطانیہ بارہویں، امریکہ 14 ویں، مالدیپ 17 ویں، فلپائن 26 ویں نمبر اور مصر 24 ویں نمبر پر ہے۔