ڈی آئی خان؛ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ، ہیڈکانسٹیبل سمیت 2افراد جاں بحق

ڈی آئی خان؛ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ، ہیڈکانسٹیبل سمیت 2افراد جاں بحق
ڈی آئی خان؛ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ، ہیڈکانسٹیبل سمیت 2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس ایچ او تھانہ چودہوان کی گاڑی پر فائرنگ سے ہیڈکانسٹیبل سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ڈی آئی خان میں  موسیٰ زئی کے قریب ایس ایچ او تھانہ چودہوان قاسم خان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی  ہے، گولیاں لگنے سے ہیڈکانسٹیبل جاوید عالم سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے،حملےمیں ایس ایچ او محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق اہلکار عدالت میں گواہی کیلئے نجی گاڑی میں ڈی آئی خان آ رہے تھے،واقعہ کی اطلاع  ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں  سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔