جب آپ دوران سفر پینے کیلئے ڈائٹ کوک مانگتے ہیں تو ائیرہوسٹس کو بے حد غصہ کیوں آتا ہے؟ جان کر آپ کبھی بھی جہاز میں ڈائٹ کوک نہ منگوائیں گے

جب آپ دوران سفر پینے کیلئے ڈائٹ کوک مانگتے ہیں تو ائیرہوسٹس کو بے حد غصہ کیوں ...
جب آپ دوران سفر پینے کیلئے ڈائٹ کوک مانگتے ہیں تو ائیرہوسٹس کو بے حد غصہ کیوں آتا ہے؟ جان کر آپ کبھی بھی جہاز میں ڈائٹ کوک نہ منگوائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی سفر کے دوران جہاز کا عملہ مسافروں کو ان کی خواہش کے مطابق کولڈ ڈرنکس پیش کرتا ہے لیکن اگر کوئی مسافر ’ڈائٹ کوک‘ مانگ لے تو ایئرہوسٹسز کو بے حد غصہ آ جاتا ہے۔ اس کی وجہ ایسی حیران کن ہے کہ جان کر آپ کبھی بھی جہاز میں ڈائٹ کوک طلب نہیں کریں گے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق باقی مشروبات کے برعکس جب کئی ہزار فٹ کی بلندی پر جہاز میں ڈائٹ کوک کو کین سے گلاس میں نکالا جاتا ہے تو گیسی بلبلے معمول سے کہیں زیادہ بنتے ہیں اور جلد ختم بھی نہیں ہوتے، یہی وجہ ہے کہ ڈائٹ کوک مسافروں کو پیش کرنے میں بہت وقت لگتا ہے جس پر ایئرہوسٹسزکو غصہ آتا ہے۔

آپ کو کوکاکولا زیادہ پسند ہے یا نہیں؟ سائنسدانوں کے مطابق اس سوال کا جواب بتاسکتا ہے کہ آپ کی شادی کامیاب رہے گی یا ناکام، مگر کیسے؟ آپ بھی جانئے
رپورٹ کے مطابق بلاگ These Gold Wingsپر ایک ایئرہوسٹس نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ ”ڈائٹ کوک کو جب جہاز میں کھولا جائے تو بلندی پر اڑتے جہاز کے اندر ہوا کا دباﺅ زمین جیسا نہیں ہوتا جس کی وجہ سے ڈائٹ کوک کو کین سے گلاس میں انڈیلنے پر اس میں معمول سے زیادہ گیس کے بلبلے بنتے ہیں جو ختم ہونے میں بہت وقت لیتے ہیں۔ مسافر اتنا زیادہ انتظار نہیں کرتے اور عملے کو ناقص سروس کا موردالزام ٹھہرا دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری خواہش ہوتی ہے کوئی مسافر ہم سے دوران پرواز ڈائٹ کوک طلب نہ کرے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -