ملک میں خود انحصاری پر مبنی معاشی ترقی کے منصوبے کیلئے7رکنی کمیٹی تشکیل
اسلام آ باد (آئی این پی) ملک میں خود انحصاری پر مبنی معاشی ترقی کے منصوبے کیلئے 7رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق نائب وزیراعظم اسحق ڈار کو 7 رکنی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی برطانوی ماہر معیشت اسٹیفن ڈرکن کے تجویز کردہ معاشی پلان کا جائزہ لے گی، تشکیل دی گئی کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر مملکت ریونیو و توانائی بھی شامل ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کے نیشنل کوآڈینیٹر بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔ کمیٹی معاشی پلان کے مسودے اور مختلف شعبوں کا جائزہ لے کر رپورٹ دے گی، برطانوی معیشت دان بھی رائے کیلئے دستیاب ہوں گے، کمیٹی مزید ارکان کا تقرر کر سکے گی، خزانہ ڈویژن خصوصی کمیٹی کے سیکرٹیریٹ کا کردار ادا کرے گا۔
کمیٹی تشکیل