پنجاب حکومت نے چار افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے
لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب میں بیورو کریسی کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔پنجاب حکومت نے چار افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے، ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ راشد ارشاد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، راشد ارشاد کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔تعیناتی کے منتظر عدیل تصور کو ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا، ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ ذیشان ندیم کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔تعیناتی کے منتظر سرمد حسین کو ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تقرر و تبادلے