غربت کے باعث کم عمر کی شادیاں،وزیراعلیٰ سندھ کا  نوٹس

 غربت کے باعث کم عمر کی شادیاں،وزیراعلیٰ سندھ کا  نوٹس
 غربت کے باعث کم عمر کی شادیاں،وزیراعلیٰ سندھ کا  نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دادو (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دادو میں غربت کے باعث پیسو ں کی خاطر کم عمر بچیوں کی شادیوں کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے خان محمد ملا گوٹھ میں45 لڑکیوں کی رقم کے عوض شادی پر رپورٹ طلب کرلی۔اس حوالے سے مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ کمشنر حیدرآباد ان تمام معاملات کی سماجی، معاشی اور قانونی وجوہات بتائیں، کمیٹی بنا کر گوٹھ میں تفصیلی انکوائری کریں اور رپورٹ دیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدر آباد سے یہ بھی کہا کہ بتایا جائے کیا بیاہی گئی لڑکیاں سیلاب متاثرہ خاندانوں سے تھیں، اگر سیلاب متاثرہ خاندانوں سے تھیں تو ان کی کتنی امداد کی گئی؟ بیاہی گئی لڑکیاں اس وقت کس حال میں ہیں، ہرپہلو کی رپورٹ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر پہلو کی رپورٹ دیں تاکہ اس کا سدباب کیا جا سکے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدرآباد کو انکوائری رپورٹ میں اپنی سفارشات دینے کی بھی ہدایت کی۔