مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ، پاکستانی فائٹر کے ہاتھوں بھارتی حریف کی دھلائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں پاکستانی فائٹر ضیا مشوانی نے بھارتی فائٹر کو ناک آؤٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جاری مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کے ضیا مشوانی نے بھارت کے کنڈھارے کو ناک آؤٹ کردیا،ضیا مشوانی نے بھارتی فائٹر کو ایک منٹ میں ناک آؤٹ کیا۔