بہاولپور:ڈپٹی کمشنر، چیمبر آف کامرس وفد کا زیر تعمیر انڈسٹریل اسٹیٹ کادورہ

بہاولپور:ڈپٹی کمشنر، چیمبر آف کامرس وفد کا زیر تعمیر انڈسٹریل اسٹیٹ کادورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر بہاولپور شوذب سعید اور اسسٹنٹ کمشنرسٹی عدنان خٹک کے ہمراء بہاولپور کے قریب موضع آغا پور میں زیر تعمیر بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کا وزٹ کیا۔ چیمبر کے وفد میں صدر چیمبر جاوید اقبال چوہدری، سینئر نائب صدر احمد بلال، نائب صدر محمد الیاس خان، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی، سابق صدر چیمبر ملک(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

محمد اعجاز ناظم اور دیگر اراکین شامل تھے۔ انڈسٹریل اسٹیٹ پہنچنے پر PIEDMC کے چیف انجینئر خضر حیات نے ڈپٹی کمشنر اور بہاولپورچیمبر کے وفد کو اسٹیٹ میں جاری تعمیراتی کاموں اور دیگرامور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ 483ایکڑ رقبے پر محیط ہے جس میں ایک اور آدھے ایکڑ کے 309پلاٹس ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ کے فیز I میں 70فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جس میں گیٹ آفس، ایڈمن بلاک، اپروچ روڈ اور باؤنڈری وال شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فیزIکی تکمیل کے لیے PIEDMCکو 240ملین کے فنڈز موصول ہو چکے ہیں اور اگلے سال فروری کے شروع میں اس پر کام شروع کر دیا جائے گا اور امید ہے کہ فروری کے وسط میں ہی اسٹیٹ کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب منعقد کی جائے گی۔مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ کے اپروچ روڈ کے لیے خریدی گئی زمین کے مالکان کو رقوم کی ادائیگی، جوکہ 7کروڑ 28لاکھ لینڈ ایکو زیشن کلیکٹراکاؤنٹ میں منتقل ہو چکے ہیں، ان رقوم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کچھ مسائل در پیش ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے بتایا کہ ان رقوم کی ادائیگی کے لیے کمشنر آفس سے متعلقہ فائل پر دستخط کر دئیے گئے ہیں اور جلد ہی یہ رقم ادا کر دی جائے گی۔ غیر قانونی قبضہ جات پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلد ہی اسٹیٹ سے غیر قانونی قبضہ مقامی انتظامیہ کی کاروائی سے ختم کرادئیے جائیں گے۔ اس موقع پر صدر چیمبر نے کہا کہ اسٹیٹ کے قیام کے لیے بہاولپور چیمبر نے شروع سے ہی اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔
دورہ