خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات ، ساس اور بہومیدان میں آگئیں
مہمند (ویب ڈیسک) ضلع مہمند کی ویلج کونسل سے ساس بہو بھی انتخابی میدان میں آگئیں۔ان کا کہنا ہے کہ گھرداری کے ساتھ ساتھ علاقے کی خواتین کے حقوق کے لیے بھی کام کریں گی۔
ہم نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے ضلع مہمند میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ساس بہو بھی میدان میں اُتر آئیں۔ دنیا بی بی ویلج کونسل ترکزئی سے اے این پی ٹکٹ پر خاتون کونسلر نشست کے لیے قسمت آزما رہی ہیں جبکہ بہو رابعہ بی بی ویلج کونسل سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑے گی۔ساس بہو مل کر گھر گھر انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ کہتی ہیں کامیاب ہوکر کمزور طبقے باالخصوص قبائلی خواتین کے لئے آوازاٹھائی جائے گی۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کل ہوگی۔ ضلع مہمند کی 65 ویلج کونسلز سے 155 خواتین اُمیدوار مدمقابل ہیں۔