نوجوان بھارتی اداکار سڑک حادثے میں جاں بحق
ممبئی (ویب ڈیسک) 23 سالہ بھارتی اداکار امان جیسوال سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیلی ویژن اداکار امان جیسوال جو ڈرامہ سیریز 'دھرتی پتر نندنی' میں مرکزی کردار کے لیے مشہور تھے جمعہ کے روز ممبئی کے علاقے جوگیشوری (ویسٹ) میں ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہل پارک روڈ پر سہ پہر 3:15 بجے پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے موٹر سائیکل پر سوار امان جیسوال کو ٹکر ماری۔زخمی اداکار کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔