نواز شریف شہباز شریف اور راحیل شریف کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

نواز شریف شہباز شریف اور راحیل شریف کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم نواز شریف وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے لارڈزٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر کپتان مصباح الحق کو مبارکباد پیش کردی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کی کا میابی کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصبا ح الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شاندار فتح پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ لارڈز میں قومی کرکٹ ٹیم نے تاریخی فتح حاصل کی ہے ۔ واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پش اپس لگاکرسیلوٹ کیا تھا ۔

مزید :

صفحہ اول -