شام میں مارے گئے 9 پاکستانیوں کی تصاویر جاری

شام میں مارے گئے 9 پاکستانیوں کی تصاویر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شام میں ایران کی قائم کردہ ملیشیا کا حصہ بن کر شامی باغیوں سے لڑنے والے 9 پاکستانی گزشتہ روز شامی شہر الیپو میں مارے گئے، جس کی تصاویر ایران کے پاسداران انقلاب کے حمایت یافتہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ اور سوشل میڈیا پر بھی جاری کردی گئیں۔

اس سے قبل بھی ایرانی ملیشیا کے ہمراہ شامی باغیوں کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے پاکستانیوں کی تصاویر اس ٹویٹر اکاﺅنٹ اور سوشل میڈیا پر جاری کی جاچکی ہیں۔ جو پاکستانی گزشتہ روز لڑائی کے دوران مارے گئے، ان میں نوید حسن، جان حسین، افتخار حسین، وقار حسین، زینت حسن، نوید علی، عابد حسین اور وکیل حسین شامل ہیں، جن کو ایرانی شہر قم میں دفن کردیا گیا۔ جنازے میں شلوار قمیض میں ملبوس ان پاکستانیوں کے عزیز و اقارب بھی نظر آرہے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -