خیبر ایجنسی اور چلاس میں فورسز سے جھڑپ ،8دہشتگرد ہلاک ،2اہلکار شہید

خیبر ایجنسی اور چلاس میں فورسز سے جھڑپ ،8دہشتگرد ہلاک ،2اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آن لائن) خیبر ایجنسی اور چلاس میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چلاس میں وادی تریل کے گاؤں گیال میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 3 انتہائی خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران 2 سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے، ہلاک ہونے والے دہشت گرد شاہراہ قراقرم پر ٹرانسپورٹ، سیاحوں اور فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے، کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔دوسری جانب خیبر ایجنسی کے درہ درمو دراب میں دہشت گردوں نے فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی، چوکی پر تعینات جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنا دیا، جھڑپ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فورسز نے دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لے لیں ہیں جنہیں پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -