سپریم کورٹ کا بلوچستان کے حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم 

سپریم کورٹ کا بلوچستان کے حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کرانے ...
سپریم کورٹ کا بلوچستان کے حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات  کرانےکا حکم دیدیا اور الیکشن کمیشن کا صرف6پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم کالعدم قراردیدیا،سپریم کورٹ نے کہاکہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق شفاف پولنگ یقینی بنائے۔

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق وکیل جے یو آئی وسیم سجاد نے کہاکہ جن پولنگ سٹیشنز سے میرے مؤکل کامیاب ہوئے صرف وہاں ری پولنگ کا حکم دیا گیا،زمرد خان نے حلف بھی اٹھا لیا  الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن معطل کردیا۔  وکیل جے یو آئی نے کہاکہ جہاں زمرد خان جیتے وہاں فارم 45اور47میں تضاد ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت کو اتنی باریکیوں میں نہ لے کر جائیں،ٹریبونل بن چکے ہیں وہاں اپیل دائر کریں،عدالت بیٹھ کر 400الیکشن کیسز نہیں سن سکتی، فریقین رضا مند ہیں تو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کروا دیتے ہیں۔