پنجاب اسمبلی میں شمالی وزیر ستان میں شہید ہونیوالے فوجی افسران اور جوانوں کے لیے دعائے مغفرت
لاہور(جنرل رپورٹر,نمائندہ خصوصی )پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رکن نرگس فیض ملک کے پوائنٹ آف آرڈر پر سپیکر نے شمالی وزیر ستان میں شہید ہونیوالے فوجی افسران اور جوانوں کے لیے دعائے مغفرت کرا دی ۔پنجاب اسمبلی کے 3ماہ کے بجٹ کی منظوری کے لیے بلائے گئے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نرگس فیض ملک نے پوائینٹ آف آرڈر پر کھڑے ہو کرکہا کہ پاکستانی سر زمین کی حفاظت کرتے ہوئے ہمارے جن فوجی افسران اور جوانوں نے شہادت کی منزل پائی ہے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے ایوان میں دعا کروائی جائے جس پر سپیکر نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں شہدائے شمالی وزیر ستان کیلیے دعا کروائی ۔