میلسی ‘ پراسرار قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا مقتول کے ورثاء کارروائی نہیں کرنا چاہتے‘ پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا

میلسی ‘ پراسرار قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا مقتول کے ورثاء کارروائی نہیں کرنا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی (نمائندہ پاکستان) محلہ حسن آباد کے ویلڈنگ مکینک محمد رمضان اور اس کی بیوی عابدہ کو سر میں گولیاں مار کر(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
قتل کر دیا گیا فرانزک ٹیم نے گذشتہ روز مقتولین کے گھر پہنچ کر شواہد جمع کیے اور سٹی پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو بجھوا دیں پوسٹ مارٹم کے بعد گذشتہ روز دو نوں مقتولین کی تدفین کر دی گئی ۔تاہم تاحال پولیس نے اس سنگین واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا ۔اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی شاہد اسحاق نے بتایا کہ مقتول محمد رمضان کے بھائی اور دیگر ورثا ء قانونی کاروائی نہیں کر وانا چاہتے اس لیے مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق غالب امکان ہے کہ شوہر محمد رمضان نے خود اپنی بیوی کو اپنے پستول سے گولی ماری اور بعد ازں بیڈ پر لیٹ کر خود بھی کنپٹی پر فائر کر کے موت کے منہ میں چلا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ مقتولہ عابدہ بی بی کر اچی کی رہائشی تھی جس سے محمد رمضان نے لو میرج کی دونوں کے چار بچے پیدا ہوئے جن میں سے دو چھوٹے بیٹے آنکھو ں سے نابینا ہیں ۔گذشتہ کئی روز سے میاں بیوی کے درمیان کراچی شفٹ ہو نے کے مسئلے پر جھگڑا چل رہا تھا اور رمضان بیو ی کے کر دار سے مشکوک ہو کر کراچی جانے سے انکاری تھا جس کے بعد یہ واقعہ رو نما ہو گیا ۔