شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اعلان توہین عدالت کا اعتراف: مریم اورنگزیب 

  شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اعلان توہین عدالت کا اعتراف: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اعلان توہین عدالت کا باضابطہ حکومتی اعتراف ہے، حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے میں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے بجائے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، عمران صاحب کو عید کی چھٹیوں میں غریب کی یاد نہ آئی، ان کو عید کی چھٹیوں میں دفتر کھلوا کر عوام کو ریلیف دینے کی فکر نہ ہوئی، وزیراعظم کیلئے سب سے ضروری عدالتی حکم کی توہین اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا تھا۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -