سی ڈی اے افسر کی پراسرار گمشدگی اور ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتاری لیکن پھر غائب ہونے کی خود ہی ایسی وجہ بتادی کہ جان کرآپ کا منہ بھی کھلے کا کھلا رہ جائے گا

سی ڈی اے افسر کی پراسرار گمشدگی اور ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتاری لیکن پھر غائب ...
سی ڈی اے افسر کی پراسرار گمشدگی اور ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتاری لیکن پھر غائب ہونے کی خود ہی ایسی وجہ بتادی کہ جان کرآپ کا منہ بھی کھلے کا کھلا رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی دوسری بیوی سے ناراض ہوکر گئے تھے۔پولیس سی ڈی اے افسر کو لے کر آج ہی اسلام آباد پہنچی ہے اور دفعہ 164 کے تحت ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایاز خان نے بتایا کہ میں اپنی دوسری بیوی کے ساتھ سوتیلی بیٹی کا رشتہ اسکی مرضی سے نہ کرنے پر±ناراض ہوا تھا اور ناراضگی کے اظہار میں جان بوجھ کربتائے بغیر گیا۔ انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاز خان کیخلاف پولیس قانونی طورپر کوئی ایکشن نہیں لے سکتی، سی ڈی اے افسر سے اشٹام پر معافی نامہ لکھوایا جائے گا اور افسر کے اغوا کا مقدمہ بھی خارج ہو جائے گا۔

گزشتہ روز سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کی گمشدگی کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں اورتھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درخواست بھی دی گئی تھی۔بعد ازاں انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں اغوا کی خبروں کی سختی سے تردید کی اور بتایا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بالکل محفوظ ہیں اور اپنے رشتہ داروں کے پاس ہیں۔