کافی پینے کا حاملہ خواتین کی صحت پر کیا اثر ہوتا ہے؟ تازہ تحقیق میں برطانوی سائنسدانوں نے پریشان کن دعویٰ کردیا

کافی پینے کا حاملہ خواتین کی صحت پر کیا اثر ہوتا ہے؟ تازہ تحقیق میں برطانوی ...
کافی پینے کا حاملہ خواتین کی صحت پر کیا اثر ہوتا ہے؟ تازہ تحقیق میں برطانوی سائنسدانوں نے پریشان کن دعویٰ کردیا
سورس: pixabay.com

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کافی پینا حاملہ خواتین کے لیے کس قدر خطرناک ہوسکتا ہے؟ سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس حوالے سے انتہائی خوفناک خبر سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو خواتین حمل کے دوران روزانہ 100ملی گرام (ایک مگ سے بھی کم)کافی پیتی ہیں ان کا حمل ضائع ہونے کا خطرہ 27فیصد بڑھ جاتا ہے اور جو خواتین دو کپ کافی پیتی ہیں ان میں یہ شرح دو گنا سے بڑھ جاتی ہے۔
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 1ہزار حاملہ خواتین زیرنگرانی رکھا اور ان کی غذائی عادات کو جانچتے رہے۔ ان میں سے 270خواتین کے حمل ضائع ہوئے اور یہ سب وہ خواتین تھیں جو کافی اور انرجی ڈرنکس پینے کی عادی تھیں۔ نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ انرجی ڈرنکس حاملہ خواتین کے لیے کافی سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر الیگزینڈر ہیزل کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جو خواتین روزانہ صرف 100ملی گرام انرجی ڈرنکس پیتی ہیں ان کا حمل ضائع ہونے کا خطرہ 85فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -