پاکستان فٹبال فیڈریشن اپنی غیر معمولی کانگریس 19 نومبر کومنعقد کرے گی

پاکستان فٹبال فیڈریشن اپنی غیر معمولی کانگریس 19 نومبر کومنعقد کرے گی
پاکستان فٹبال فیڈریشن اپنی غیر معمولی کانگریس 19 نومبر کومنعقد کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن اپنی غیر معمولی کانگریس 19 نومبر 2024 کو فیفا اور اے ایف سی کے اعلیٰ سطحی وفد کی نگرانی میں منعقد کرے گی۔  فیفا کونسل کی مورخہ 14 مارچ 2024 کی ہدایت کے جواب میں آج ایک آئینی جائزہ کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں پی ایف ایف کے قوانین (2014) میں جزوی ترمیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فیفا میں ہیڈ آف گورننس رولف ٹینر، اے ایف سی میں ممبر ایسوسی ایشنز ڈپٹی سیکریٹری آفس کے سربراہ نیرن مکھر جی، اے ایف سی میں سائوتھ ایشین یونٹ کے سربراہ پرشوتم کیٹل نے ورکشاپ کے موضوع پر شرکاء کو بریفنگ دی۔

ورکشاپ میں پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک، دیگر ارکان محمد شاہد نیاز کھوکھر، سعود عظیم ہاشمی اور حارث عظت نے بھی شرکت کی۔ صوبائی فٹبال ایسوسی ایشنز اور ممبر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے بھی  شرکت کی۔

مزید :

کھیل -