اینٹی نارکوٹکس اور نیوی کی مشترکہ کارروائی، 28 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران 28ارب، 80کروڑ روپے مالیت کی 962 کلوگرام چرس اور کرسٹل قبضے میں لےلیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مشترکہ کارروائی انسداد منشیات آپریشن کے دوران کھلے سمندر میں رواں سال کی بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران 871 کلوگرام چرس اور91 کلوگرام کرسٹل تحویل میں لی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں 2 مشکوک سپیڈ بوٹس منشیات کی بڑی کھیپ کی نقل وحرکت میں ملوث پائی گئیں، دوران سرچنگ ان سپیڈ بوٹس تلاشی کے لیے روکا گیا جس کے دوران ڈرگ سے لدی کشتی پر سوار اسمگلرز کی محدود تعداد نے سمندر میں چھلانگیں لگا دیں اور کارروائی سے بچنے کے لیے دوسری اسپیڈبوٹ کے ذریعے راہ فرار اختیار کی۔